موسم کی تازہ ترین صورتحال 12 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

جمعہ، 12 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 12 جولائی 2024

weather news,12 july 2024,weather,weather updates,12 july 2024 weather update,weather forecast,bihar weather,latest news,weather report,latest news update,patna weather today,bihar weather report,12 july weather update,uttar pradesh weather,12 जुलाई 2024,lucknow weather,bhihar weather news,cricket t20 world cup 2024,weather forecast for today,weather update today,patna weather,weather for today live,आज 12 जुलाई 2024 के मुख्य समाचार

جمعه کے روز خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی پنجاب،زیریں خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور لاڑکانہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (تاج پورہ 120، لکشمی چوک 81، قرطبہ چوک 70، گلشن راوی 68، ائرپورٹ 59، شاہی قلعہ 58، مغل پورہ 53، اپر مال 50، سمن آباد 49، چوک ناخدا48، اقبال ٹاؤن 44، ہیڈ آفس واسا 41، نشتر ٹاؤن 40، سٹی 39، فرخ آباد 35، جوہر ٹاؤن 22)، راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 30، کچہری 11، شمس آباد 09)، اسلام آباد (سید پور 17، گولڑہ 16، بوکرا، زیروپوائنٹ 08)، مری 02، خیبرپختونخوا: زیریں دیر 36، مالم جبہ 03، بالاکوٹ 01، گلگت بلتستان: استور 01 اور سندھ: لاڑکانہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، سبی47،جیکب آباد 46، اوردالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad