پاکستانی حسیناؤں نے اپنی پیدائش کا سال بتا دیا، ویڈیو وائرل - Voice Of Soch News

بدھ، 19 جون، 2024

پاکستانی حسیناؤں نے اپنی پیدائش کا سال بتا دیا، ویڈیو وائرل

viral,pakistani viral girl letest new video,pakistani viral girl reaction on india,pakistani viral girl,viral video,viral videos,pakistan,my mom died in the shower,pakistani girls,the shorts creater,men's body parts girls like the most,the bible,viral girl,pakistani professional actress mahira khan,pakistani reaction,guess the show,islamic video,pakistani reaction on india,pakistan letest reaction on india,australian pakistani fan girl

 کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارؤں نے پہلی بار کیمرے کے سامنے بتا دیا کہ وہ کونسی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔

حال ہی میں پاکستانی فلم ‘نابالغ افراد’ کے پریمیئر کا انعقاد ہوا تھا جس میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی، اسی پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاراؤں سے پوچھا کہ وہ کون سی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں؟ جس پر اداکارہ کومل میر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ 1970 کی دہائی کی ہیں۔

کومل میر کے جواب کے مطابق اُن کی عمر 50 سے 54 سال تک ہوگی، اداکارہ کے جواب نے یوٹیوبر کو حیران کردیا تھا جبکہ کنزہ ہاشمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ وہ 1990 کی دہائی کی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کی جانب سے خود کو 1990 کی دہائی کا بتائے جانے پر ان کی عمر تقریبا 34 سال بنتی ہے، اسی طرح یشما گل نے بھی کہا کہ اُن کی پیدائش 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی جبکہ اُنہوں نے اپنی دوست ہانیہ عامر کی پیدائش کی دہائی 1980 بتائی۔

جب یوٹیوبر نے کبریٰ خان سے یہی سوال پوچھا تو اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 1993 میں پیدا ہوئی تھیں، یعنی ان کی عمر صرف 31 سال ہے۔

دوسری جانب اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے یوٹیوبر سے کہا کہ خواتین سے اُن کی عُمر سے متعلق سوال نہیں پوچھنے چاہیے لیکن پھر اُنہوں نے بتایا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad