کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی - Voice Of Soch News

ہفتہ، 1 جون، 2024

کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

urfi javed in a saree,police shoot man in hotel,man shot by police in hotel,cop kills man in hotel,woman killed in firing by punjab police,cop shoots kid in hotel,cop shoots man in hotel,man shot in hotel,shooting,cop shoots guy in hotel,guy shot in hotel,karachi police,45-years old man died after being hit by a detached truck tyre,massive explosion in china,police shoot unarmed man with his hands up,karachi news,explosion in china

 کراچی: جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ کے قریب ہوٹل میں مسلح ملزمان نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود پٹیل پاڑہ کے قریب حسن زئی ہوٹل پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار قمر آزاد ، ارسلان شاکر ، فیضان اور طاہر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ڈی ایس پی جمشید کوارٹر ارشد حسین لغاری نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار قمر آزاد جاں بحق ہوگیا۔

قمر آزاد سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ارسلان ، فیضان اور طاہر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے ہیں جن کے مطابق پولیس اہلکار قمر آزاد اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، واقعہ چھینا جھپٹی یا ٹارگٹ کلنگ ہوسکتا ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

فائرنگ کے بعد کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جن کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے 7 اور نائن ایم ایم پستول کا 1 خول ملا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad