لاپتہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد - Voice Of Soch News

پیر، 10 جون، 2024

لاپتہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

a human body was found in the stomach of dragon,warhammer fantasy blood of the dragon,cl werner blood of the dragon,dragon,spoiled by the boss chinese drama,warhammer fantasy brunner the bounty hunter,the female ceo turned janitor full episode,the yakuza remastered collection,brunner the bounty hunter,x-men the animated series,waste material,cl werner brunner the bounty hunter,x-men: the animated series,star wars the acolyte,stomach,the goliath birdeater

 انڈونیشیا میں ایک عظیم الجثہ اژدھے میں کسی انسان کی موجودگی کے شک میں جب پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے لاپتہ خاتون کی لاش ملی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اژدھے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 48 سالہ فریدہ کے نام سے ہوئی جو بازار میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرکے گھر کے اخراجات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھی۔3 روز قبل فریدہ کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لیے اپنے گاؤں جو ایک جنگل کے قریب واقع ہے، سے بازار گئی تھی لیکن نہ تو وہ مارکیٹ پہنچی اور نہ ہی واپس گھر لوٹی۔

شوہر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور اہل محلہ کے ساتھ اہلیہ کو ڈھونڈنے لگا لیکن فریدہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔دو روز بعد گاؤں والوں کو ایک اژدھا نظر آیا جس کا پیٹ معمول سے زیادہ پھولا ہوا تھا۔ فریدہ کے شوہر اور اہل خانہ کو شک ہوا کہ شاید اژدھے نے نگل لیا ہو۔

گاؤں والوں کی مدد سے اژدھے کو پکڑ کو اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو سب سے پہلے فریدہ کا سر نظر آیا۔ اژدھے کے پیٹ سے فریدہ کو مردہ حالت میں نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اژدھے نے پہلے فریدہ کو پاؤں پر ڈسا اور جب وہ گر گئی تو اس سے لپیٹ کر اپنے شکنجے میں جکڑ لیا۔ جس سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گئی۔بعد ازاں اژدھے نے خاتون کو مکمل طور پر نگل لیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad