شادی کی تقریب میں دُلہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی - Voice Of Soch News

جمعرات، 20 جون، 2024

شادی کی تقریب میں دُلہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی

wedding,bride,wedding ceremony,indian wedding lehenga for bride,wedding garba woman died gandhinagar,bride died,wedding procession,changing of the guard buckingham palace,changing of the guard,rupal weddinag woman died gandhinagar,meerut wedding ceremony,wedding day,bride surprised by man with her son's heart,bride crying too crying excessively heart attack,man with dead fiance wedding refund,indian wedding,gandhinagar wedding incident news today

 مصر میں شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصرکی جنوبی گورنری المنیا میں واقع بنی مزار سینٹر میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف   محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے سے قاصر رہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم  وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا انتقال شدید ہارٹ اٹیک پڑنے سے ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلہن کی موت قتل کے بجائے حادثاتی تھی تاہم دلہن کے انتقال کے بعد شادی کی خوشی دونوں گھرانوں کیلئے صدمے میں تبدیل ہوگئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad