کراچی کے پارک میں تالاب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد - Voice Of Soch News

منگل، 18 جون، 2024

کراچی کے پارک میں تالاب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

while recording a video,freediving in coron,crocodile in residential area in up,crocodile in uttarakhand,tiger attacking woman,crocodile in uttar pradesh,baby found in dumpster,death threats mom throw kid in pool,dolphin tangled in net,baby dolphin tangled in net,tiger drags woman,crocodile in up,woman throws baby,china wildlife park,woman,dolphin freed from net,kid thrown in pool,most surprising fishing moments in the world,man dies

 کراچی: کلفٹن بن قاسم پارک میں تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے روزبوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک کے عقب میں گندے پانی کے تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

بن قاسم پارک کے عملے کی اطلاع ملنے پربوٹ بیسن پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپرکرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے لاشیں تالاب سے نکلواکرقانونی کارروائی کے لیےجناح اسپتال بعدازاں عدم شناخت پرچھیپا سرد خانے منتقل کردیں۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کے مطابق ہلاک خاتون اورمرد کی لاشیں ایک یا دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ کیڑے مکوڑوں کے کھانے کی وجہ سے جسم پر نشانات ہیں۔


انھوں نے بتایا کہ تالاب میں زہریلا پانی موجود تھا اورایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون اورمرد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک خاتون اورمرد کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہےجس کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے ہلاک افراد کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad