کراچی میں ممکنہ بارش : این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی - Voice Of Soch News

پیر، 24 جون، 2024

کراچی میں ممکنہ بارش : این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

heavy rain in karachi,rain in karachi,cyclone in karachi,heavy rain sounds,heavy rain and thunder sounds,heavy rain and thunder sounds for sleeping,rain and thunder sounds for sleeping,rain and thunder sounds,thunder and rain sounds,karachi rain,rain sounds for sleeping,rain sounds,heavy rain,heavy rain and thunder,heavy thunder and rain,black screen rain and thunder,rain and thunder at night,rain and thunder,storm in karachi,karachi heavy rain,rain

 کراچی : این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآبادمیں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ،میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدیدبارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

الرٹ میں کہا گیا تھا کہ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad