شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگالی - Voice Of Soch News

جمعرات، 6 جون، 2024

شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگالی

house committee on the judiciary,police officers,president of the united states,house permanent select committee on intelligence,inside the white house,white house task force,excessive force,retired officer missing,himself,engaging citizens,citizen agenda,public health officer,citizen engagement,post office,officer,behind the scenes,the 11th hour with brian williams,the 11th hour,the law challenge,the rachel maddow show,task force

 لاہور: شہری نے مسئلہ حل نہ ہونے پر آئی جی آفس کے باہر خود کو تیل چھڑک کرآگ لگالی جسے بچاتے ہوئے ایلیٹ فورس کا جوان بھی جھلس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اصغر نامی شخص اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے صبح سات بجے سے بیٹھا ہوا تھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی۔

خودسوزی کی کوشش کو دیکھتے ہی ایلیٹ فورس کے جوان نے اسے فوری طور پر بچالیا تاہم بچانے کے دوران وہ خود بھی جھلس گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کو میواسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ پرانی انارکلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو متاثرہ شخص کا مسئلہ ذاتی نگرانی میں حل کروانے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ واقعہ میں جھلسنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار حمید کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad