6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل - Voice Of Soch News

اتوار، 9 جون، 2024

6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل

lankybox sister ashamed of her disabled brother,sister ashamed of disabled brother,the murder of becky watts,sister controls brother,sister protects baby brother from shooter,best of big brother,brother,sister meets brother's killer in interrogation room after 30 years,the big brother,chad daybell sentencing phase of trial,killer step brother,dhar mann sister ashamed lankybox,dhar mann sister ashamed,big brother universe,murder,pregnant woman murdered

پشاور: پشاورکے علاقے مچنی گیٹ میں 6بہنوں کے اکلوتے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کی نعش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی، مقتول کی بہن کی اسی روز رخصتی ہوئی تھی۔ 

گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ آمنہ بی بی بیوہ محمد اسلام ساکن فقیرکلے نے بتایا کہ اس کا 25سالہ بیٹا وقاص ولد محمد اسلام کسی کام سے گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔

وہ اس کی معلومات کررہے تھے کہ اطلاع ملی کہ وقاص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی نعش تیرائی پایان کے علاقے میں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ مقتول 6بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی ایک بہن کی رخصتی ہوئی اور اسی روز نامعلوم افراد نے اسے قتل کردیا جس پر پورا علاقہ سوگوار ہے۔

پولیس نے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مقتول وقاص کی والدہ نےچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے  بیٹے کے قاتلوں کی  جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad