جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
soh
جمعه کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
soh
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 16، چترال، کالام 04، دروش 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، سبی 48، بھکر، نور پور تھل 47، دادو، کوٹ ادو 46، جوہر آباداور خیرپور میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں