قدرت کاقہر، گرمی کی شدت سے24گھنٹوں میں81افرادجاں بحق - Voice Of Soch News

بدھ، 19 جون، 2024

قدرت کاقہر، گرمی کی شدت سے24گھنٹوں میں81افرادجاں بحق

grace to you,throne of seal,what you need to know about the book of revelation,journey to hell - the path to self-knowledge,the therapist and the journey to hell,natural disasters,the journey to hell,cult of the lamb ending,natural disaster movies,arks of omens lore,arks of omens abaddon lore in warhammer 40000,cult of the lamb gameplay,marriage of heaven and hell,i played 100 (minus 20) days of cult of the lamb,the fighting temple

 اتر پردیش میں گرمی کی لہر شدید جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوپی کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو سے مجموعی طور پر 81 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ متعدد مریض اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ جون کے مہینے میں ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بیڈز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صرف ان مریضوں کو داخل دیا جا رہا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ جن مریضوں کی حالت کچھ مستحکم دکھائی دے رہی ہے ان کو ادویات دے کر گھر بھیج دیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف کانپور میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ فتح پور میں12، چترکوٹ میں9، اناؤ میں 6، بندہ میں 4، اورائی میں6، اٹاوہ اور بریلی میں 1-1، پریاگ راج اور کوشامبی ضلع میں1-1 اور پرتاپ گڑھ میں 4 افراد گرمی کی لہر سے فوت ہوگئے ہیں۔ وارانسی، ماؤ، غازی پور، مرزا پور، چندولی، جونپور، بلیا، سون بھدر میں کل 23 لوگوں کی جان چلی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار روز تک گرمی کی لہر سے ریلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ بیشتر اضلاع میں گرمی کی لہر کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شدید گرمی کی لہر کانپور سمیت پورے گنگا۔یمنا کے میدانی علاقوں کو جھلس رہی ہے۔ کانپور میں ڈیوٹی کے دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل شدید گرمی کی وجہ سے ہانپ کر نیچے گر گیا۔ اس کے ساتھ موجود پولیس اہلکار اسے اسپتال لے جانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتا رہا۔ لوگوں نے احتجاج کیا تو ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ا نہیں مردہ قرار دے دیا۔ اگر ہم کانپور کی بات کریں تو یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ گرمی کی لہر سے مجموعی طور پر 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وہیں گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشتبہ حالات میں 14 افراد کی موت ہوئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہوئے ہوں گے۔ پورے ضلع سے 6 سے 7 نامعلوم لاشیں ملی ہیں۔ یہ تمام لاشیں تھانہ سیکٹر-142، ایکسپریس وے تھانے، تھانہ سیکٹر-24، تھانہ سیکٹر-58، کوتوالی-39، فیز-2 تھانے، کوتوالی سیکٹر-126، فیز-1 تھانے کے علاقوں سے ملی ہیں۔ .


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad