کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا - Voice Of Soch News

جمعہ، 7 جون، 2024

کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا

short video ideas for youtube,atomic habits book summary in hindi by james clear,atomic habits by james clear in hindi,atomic habits by james clear audiobook,shorts video for facts channel,short video ideas,atomic habits by james clear,garbage bag,how to find topic for fact videos,the walking dead live,nr gear for aq40,shorts video kaise banaye ghar par,how to search facts for youtube channel,dad's army - something nasty in the vault,topics for facts channel

 کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 17 سالہ لڑکے صمد کو گولی مار کر قتل کردیا

نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مفرور سکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ تین دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں بھی سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad