موسم کی تازہ ترین صورتحال.16 جون 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 16 جون، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال.16 جون 2024

 اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) : پنجاب ڈی جی خان 06، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر ، سبی48، نور پور تھل47،گوجرانولہ46،حافظ آباد، جیکب آباد،جہلم،جوہر آباد،سرگودھا،ڈی جی خان،لیہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، نارووال اوراوکاڑہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad