آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا اوردن کے درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان ،کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم دیر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، سبی،بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان48، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور ،کوٹ ادو47،بنوں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،جھنگ،بہاولپور،خانیوال،بہاولنگر،رحیم یار خان،خان پور،روہڑی،موہنجو داڑو اورخیرپور میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں