کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق - Voice Of Soch News

منگل، 4 جون، 2024

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق

coal mines in kallar kahar,inside coal mine,coal mine,pakistan coal mine,madventure

 کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس لیکیج کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 9 مزدور، ٹھیکیدار اور مائن منیجر جاں بحق ہوئے ہیں

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

بلوچستان حکومت نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad