موسم کی تازہ ترین صورتحال. 01 جون 2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 1 جون، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال. 01 جون 2024

weather update today,weather update,weather,pagasa weather update today,cyclone remal update,weather update news,public weather forecast,west bengal weather update today,weather update today west bengal,weather report today,dhaka weather update,weather update dhaka,topic:weather update,bagyong aghon update,weather news,weather forecast for today,west bengal weather update,cyclone remal update today,bd weather update,weather update bd

ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان ، سوات اور مالاکنڈ میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش/ بونداباندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: سکردو 04، استور 03، گلگت 01، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

گرشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد50، دادو، تربت49 ، سبی، لسبیلہ 48، خیر پور، نورپور تھل ، بہاولنگر ، بھکر ،،موہنجوداڑو47،ڈیرہ غازی خان ،خانپور ، لاڑکانہ، منڈی بہاؤالدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad