ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں - Voice Of Soch News

منگل، 28 مئی، 2024

ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں

men go their own way,men going their own way,oprah where are they now,where are they now oprah,men going their own way in 2022,men going their own way tiktok,things men do that women love,beyonce - have your own life before you are someone's wife,have your own life before youre someone elses wife,beyonce have your own life,the haves and the have nots,their,the first wives club,black women own the conversation,men are done with dating,men are saying no to women
 

اسد قیصر نے خواجہ آصف کو اپنی جیت ثابت کرنے کیلئے حلف لینے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان پر کی گئی تنقید پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کراچی خواجہ آصف ہارا ہوا ہے یہ حلف اٹھا کر کہہ دے کہ یہ جیتا ہے، اسلام آباد، کراچی راولپنڈی ڈویژن کی یہ تمام سیٹیں ہارے ہوئے ہیں، ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،معاشی لحاظ سے پاکستان کی بقاء خطرے میں ہے، عمران خان واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری ہے، پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہے،لیکن تین جماعتوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا۔


انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہے اور بات کربھی رہی ہے، لیکن تین جماعتیں ایسی ہیں جن کے بارے ہم سمجھتے ہیں انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کہ ان جماعتوں سے ہم بات کرنا ہی نہیں چاہتے، مولانا فضل الرحمان کو دیکھ لیں کتنے اختلافات تھے لیکن اب بات چیت ہورہی ہے۔

محمود اچکزئی سے کتنا اختلاف تھا پھر بھی صدر بنایا، یہ کہنا کہ عمران خان مخالف قوتوں سے بات کرنے کو تیار نہیں یہ حق بجانب نہیں ہوگا۔پاکستان کی بقاء خطرے میں ہے، معاشی لحاظ سے دیکھ لیں، ہم کہتے ہیں عمران خان واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad