کھانا دینے سے انکار، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے کھال اتار دی - Voice Of Soch News

جمعہ، 31 مئی، 2024

کھانا دینے سے انکار، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے کھال اتار دی

skins,life of mother and child,extinct animals found alive,extinct animals alive,special needs and disability,skins movie in hindi,skins 2,skins 2017,sweet wife,traditions and encounters,learning to read for adults,skins movie,skins movie explained in hindi,skins movie explained,how to speak in tongues,wife,movie recap and explain,movie summary hindi and urdu,adult and continuing education,nightmare doppelgangers are trying to get in.. (new update)

ریاست کرناٹکا کے شہر ٹمکور میں رات کے کھانے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا/ فائل فوٹو

بھارت میں بے رحم شوہر نے کھانا دینے سے انکار کرنے پر بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر ٹمکور میں رات کے کھانے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شیواراما لکڑی کاٹنے کے کارخانے میں کام کرتا ہے جس کا اپنی بیوی پشپا سے آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا، پیر کی رات دونوں میں اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب خاتون نے اپنے شوہر کو کھانا دینے سے انکار کیا، اس کے بعد لڑائی مزید بڑھ گئی اور بات شوہر کی ملازمت پر آگئی جس پر شوہر نے طیش میں آکر چاقو کے وار سے خاتون کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کے جسم کے ٹکڑے بھی کیے، ملزم نے اس پر بھی گزارا نہ کیا اور اگلی صبح تک اس کے جسم کی کھال اتارتا رہا اور پھر جرم کی اطلاع خود ہی اپنے مالک مکان کو دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جوڑے کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے جو اس وقت سو رہا تھا جب کہ 35 سالہ پشپا کی لاش گھر میں خون سے لت پت پائی گئی، ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad