مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ماموں زاد بہن قتل - Voice Of Soch News

جمعہ، 17 مئی، 2024

مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ماموں زاد بہن قتل

zina and its punishment in islam,halala in islam in hindi,different types of zina in islam,ali bilal zille shah interview,imran khan protest in lahore,halala video in islam,ali bilal zille shah videos,punishment of zina in quran,punjabi singer,halala in islam by adv faiz syed,zina in islam,ali bilal zille shah dead,type of zina in islam,full movie in 15 mins,types of zina in islam,effects of zina in islam,types of adultery in islam

لاہور: شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے عمر فاروق روڈ پر رسم مہندی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران دلہا فیصل کے ماموں زاد عارف نے شراب نوشی کررکھی تھی، جس پر دلہا کی بہن 30 سالہ صوبیہ نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔

صوبیہ کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم عارف نے طیش میں آکر صوبیہ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں، جسی فوری طور پر طبی امداد کے لیے منشی اسپتال پہنچایا گیا، تاہم صوبیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا نکاح ہو چکا تھا ور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad