دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد - Voice Of Soch News

پیر، 27 مئی، 2024

دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد

birth father battle for custody of 3 year old girl,steve wilkos say that again,father and daughter relationship,brothers killed by dad,domestic violence,violence,pregnant by a narcisst,human story,worst serial killers,cheating on you,control and power,pregnant and single,human shield,in the name of the father trailer,in the name of the father the troubles,in the name of the father ending,in the name of the father pete postlethwaite

  لاہور: دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ خاتون پر تشدد کرنیوالے خاوند، دیور اور سسر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون مقدس یاسین پر بدترین تشدد کرنیوالے شوہر، دیور اور سسر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد منصب خان کے مطابق خاتون مقدس یاسین کی ایک بیٹی پہلے تھی اب اسکا شوہر دوسری دفعہ لڑکے کا خواہشمند تھا۔

دوبارہ لڑکی پیدا ہونے پر خاوند حافظ مزمل نے بھائی تجمل اور والد اسلم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں و تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad