رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل 48، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادواور رحیم یار خان میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم (شام /رات ) میں گلگت بلتستان اوربا لائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم (شام /رات ) با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں