موسم کی تازہ ترین صورتحال۔18 مئی2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 18 مئی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال۔18 مئی2024

weather news,weather,weather news today,weather update,weather breaking news,weather news live,weather update today,news,weather today,odia news,rain news,latest odia news,india latest news,weather report today,latest odisha news,odisha latest news,odisha news,news 18 odia,bangla news,bd weather news,cyclone news,breaking news odisha,odisha breaking news,fox weather news,trending news,weather update today live,fox weather app

 ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم خیبر پختونخوا ، جنوب مغربی/شمالی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ اس دوران زیریں خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم خیبر پختونخوا ، زیریں بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار ،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، پنجاب اور خيبر بختونخوا کے میدانی علاقوں آندھی/گردآلود ہوائیں ریکارڈ ہوئی جبکہ خيبر بختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:خيبر بختونخوا: ميرکھانی 03، بنوں، دروش، كلام میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
گرشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجوداڑو، دادو ، جیکب آباد 48،ڈی جی خان ، خیر پور، خان پور،شہید بینظیر آباد، روہڑی ، سکھر

اورلا ڑکا نہ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad